لیکھنی کہانی -03-Oct-2023
اکتوبر کے آغاز میں۔۔ جب پت جھڑ کا موسم شروع ہوتا ہے۔۔۔۔ تو ہر شجر اداس ہو جاتا ہے، باہر چاہے جتنا شور ہو، فضا میں عجیب سی خاموشی محسوس ہوتی ہے، اور ایسے میں__!! جب ہوا کی سرسراہٹ کے ساتھ زرد اور نارنجی پتےگرتے ہیں، تو وہ منظر بہت اداس،مگر بہت دلفریب ہوتا ہے، ان پتوں کی آواز__!! ایسے محسوس ہوتی ہے جیسے، کوئی بہت دھیمے سے سرگوشیوں میں باتیں کر رہا ہو،کچھ سنا رہا ہو__ کوئی اداس سی دھن،کوئی درد میں ڈوبا نغمہ__ "اکتوبر" جب بھی آتا ہے، یونہی پتوں میں چھپی کئی ان کہی ادھوری کہانیاں سناتا ہے__ 🍂